• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لائسنس معطلی، فروغ نسیم کا معاملہ پاکستان بار کی ڈسپلنری کمیٹی کو بھجوانے کا فیصلہ

اسلام آباد(نمائندہ جنگ)پاکستان بار کونسل( پی بی سی ) کی ایگزیکٹو کمیٹی کے چیئرمین حافظ محمد ادریس شیخ نے کہاہے کہ وفاقی وزیرقانون و انصاف بیرسٹر فروغ نسیم کو عوامی عہدہ سنبھالنے کے بعد لائسنس معطل نہ کروانے پر انہیں مس کنڈکٹ کا مرتکب قرار دیتے ہوئے اس حوالے سے موزوں کارروائی کے لئے معاملہ پاکستان بار کونسل کی انضباطی کمیٹی کو بھجوانے کا فیصلہ کرلیا گیاہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار بدھ کے روز پریس ایسو سی ایشن آف سپریم کورٹ کے اراکین کے ساتھ گفتگو میں کیا۔انہوں نے بتایا کہ دی لیگل پریکٹیشنرز اینڈ بار کونسلز ایکٹ 1973 کے مطابق سپریم کورٹ یا ہائیکورٹ کا وکیل کسی سرکاری عہدے پر فائز ہونے کے بعد لائسنس معطل کروانے کا پابند ہوتا ہے، تاہم بیرسٹر فروغ نسیم کی جانب سے عوامی عہدہ سنبھالنے کے بعد لائسنس معطل نہ کروانے پر پاکستان بار کونسل نے ان کا وکالت کا لائسنس معطل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا جسے انہوںنے اٹارنی جنرل/(بلحاظ عہدہ) چیئرمین پاکستان بار کونسل کے سامنے چیلنج کیا تھا ،جنہوںنے اس نوٹیفکیشن کو معطل کردیا تھا۔

تازہ ترین