• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہیومن رائٹس واچ کامقبوضہ کشمیر سے لاک ڈاؤن، فوجی کارروائیاں ختم کرنے کا مطالبہ

کراچی (نیوزڈیسک )انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیم ہیومن رائٹس واچ نے بھارت سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں عائد پابندیاں، مواصلاتی لاک ڈاؤن اور فوجی کارروائیاں ختم کرنے کا مطالبہ کر دیا، تنظیم نے گرفتار سیاسی قیدیوں کو بھی فوری رہا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ہیومن رائٹس واچ جنوبی ایشیا کی ڈائریکٹر میناکشی گنگولی نے مقبوضہ کشمیرکی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے وادی کی خصوصی حیثیت ختم کر کے دو ماہ سے جبری پابندیاں لگائی ہوئی ہیں۔

تازہ ترین