• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایشیائی ترقیاتی بینک کانیاپلان،پاکستان کیلئےسالانہ2ارب40کروڑڈالرکااضافہ

اسلام آباد ( رپور ٹ / تنویر ہاشمی ) ایشیائی ترقیاتی بنک نےپاکستان کے لیے سال 2020 سے2022کے لیے نئے کنٹری آپریشن بزنس پلان کے تحت 7ارب10کروڑ ڈالر قرضہ پروگرام کی منظوری دے دی ، رواں مالی سال 2019کے دوران ایشیائی ترقیاتی بنک پاکستان کو دو ارب 50کروڑ ڈالر فراہم کرے گا، نئے کنٹری پلان کے تحت سالانہ دو ارب 40کروڑ ڈالر کا اضافہ کیاگیا ہے ، 2015-18کے دوران اے ڈی بی کا پاکستان کےلیے اوسط قرضہ ایک ارب60کروڑ ڈالر تھا ، کنٹری آپریشن بزنس پلان کے تحت پروجیکٹس ، حکومت کے اصلاحاتی پروگرام ، توانائی ، ٹرانسپورٹ ، پانی ، انفراسٹرکچر کے ترقیاتی منصوبوں اور سماجی شعبے کی ترقی کےلیے قرضے دیئے جائیں گے ، اے ڈی بی کی جانب سے سات ارب 10کروڑ ڈالر کےقرضے میں سے 5ارب60کروڑ ڈالر ریگولر قرضہ جبکہ ایک ارب 50کروڑ ڈالر رعایتی قرضہ ہو گا، ایشیائی ترقیاتی بنک کی رپورٹ کے مطابق پاکستان گروپ بی کے ترقی پذیر ممالک میں شامل ہےاور اے ڈی بی کےریگولر اور رعایتی قرضے پروگرام کے اہل ہے،اے ڈی بی دو کروڑ 20لاکھ ڈالر غیر قرضہ پروگرام کے تحت فنڈز فراہم کرے گاجو جاری منصوبوں کے لیے ہوگا، ایشیائی ترقیاتی بنک کے پاکستان کے لیے نئےبزنس پلان کے تحت توانائی کے شعبے میں توانائی کے انفراسٹرکچر منصوبوں کی اپ گریڈیشن ، ٹرانسمیشن، ڈسٹربیوشن لائنزاور گیس ، توانائی کی سپلائی میں اضافے ، استعداد کار میںا ضافے کے لیے قرضہ فراہم کیا جائیگا۔
تازہ ترین