• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایکسٹنکشن ریبلین مظاہرین کو جگہ بدلنے کا حکم

لندن (جنگ نیوز) ایکسٹنکشن ریبلین کے کارکنان کو پولیس نے متنبہ کیا ہے اگر وہ سینٹرل لندن میں اپنا احتجاج جاری رکھنا چاہتے ہیں تو فوراً ٹریفلگر سکوائر چلے جائیں۔ بصورت دیگر انہیں گرفتار کرلیاجائے گا، ویسٹ منسٹر سے مظاہرین کو نکالنے کے بعد کمیونٹیز کیلئے مشکلات کا باعث بننے والوں کو روکنے کیلئے پولیس نے سیکشن 14نافذ کردیا ہے، احتجاجی مظاہروں کے دو دنوں میں پولیس نے 471گرفتاریاں کیں، ایکسٹنکشن ریبلین کے رہنمادنیا بھر میں مظاہرے کررہے ہیں، وہ گلوبل کلائمیٹ اور وائلڈ لائف ایمرجنسیز کے معاملے پر فوری کارروائی کا مطالبہ کرتے ہیں، مظاہرین کا کہنا ہے کہ پورے یوکے سے لوگ یہاں آئے ہوئے ہیں اور ہم نے سینٹرل لندن میں 11مقامات پر پڑائو ڈالا ہوا ہے۔ مظاہرین نے اپنے آپ کو ایک سرکاری دفتر کے ساتھ نتھی کیا ہوا ہے اور دوسرے دفتر کے سامنے ایک گاڑی کو سڑک پر کھڑا کرکے اس کے نیچے سے بندھن لگایا ہواہے۔ ٹریفلگر سکوائر میں ایک شخص نے بائیک لاک سے اپنے آپکو ایک ٹریلر کی چھت کے ساتھ 28گھنٹے تک باندھے رکھا اسے پولیس نے گرفتار کرلیا، پولیس نے مظاہرین کو وارننگ دی ہے کہ وہ ٹریفلگر سکوائر میں نیلسنز کالم کے پاس پیدل چلنے پھرنے والے کیلئے مختص جگہ پر منتقل ہوجائیں۔ اگر کسی نے خلاف ورزی کی تو اس پر مقدمہ درج کرلیا جائے گا۔ سیکشن 14غیرمعینہ مدت کیلئے لگایا گیا ہے، ہوم آفس کے باہر جس گاڑی سے مظاہرین نے اپنے آپکو باندھا ہوا ہے وہ مارشم سٹریٹ پر کھڑی کی ہوئی ہے۔ آفیسرز نے گاڑی کے اوپر نیچے بندھے ہوئے مظاہرین کو الگ کرنے کی کارروائی کی پیکہیم نے بی بی سی کے پروگرام میں بتایا کہ یہ لوگ دنیا کے فکرمند لوگ ہیں۔ وزیراعظم نے مظاہرین کے بارے میں نازیبا الفاظ استعمال کئے تھے۔ تعاون نہ کرنے والے بدمزاج لوگ بھی کہا تھا، اس سلسلے میں ایک رہنما نے کہا کہ ہم تعاون کرنے والے لوگ ہیں۔ ہم بورس جانسن سے ملنا چاہتے ہیں، مظاہرین نے اپنے آپکو ڈپارٹمنٹ آف ٹرانسپورٹ کی بلڈنگ سے باندھا ہوا ہے۔
تازہ ترین