ملتان(سٹاف رپورٹر)محکمہ صحت پنجاب نے سموگ کے حوالے سے الرٹ جاری کر دیا ہے،ملتان سمیت صوبہ بھر کے چیف ایگزیکٹو آفیسرز ہیلتھ کو جاری مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ سموگ جو کہ سموک اور دھند کا مرکب ہےصحت کے لئے نہایت نقصان دہ ہے،جس سے بچے،بڑے سبھی متاثر ہوتے ہیں،خصوصا سانس،دمہ و دیگر امراض میں مبتلا مریضوں کو شدید مشکلات پیش آتی ہیں،آوٹ ڈور میں کام کرنے والے افراد،مزدور متاثر ہوتے ہیں،لوگوں کو سموگ کے نقصانات بارے آگاہی دیں کہ وہ فضائی آلودگی میں اضافہ نہ کریں،سموگ سے متاثر ہونے کی صورت میں علامات بتائی جائیں،اس سے سانس،آنکھ میں جلن و دیگر شکایات پیدا ہوتی ہیں،سموگ سے بچنے کے لئے میڈیکل ایڈوائزری پر عمل کیا جائے۔