سیالکوٹ (نمائندہ جنگ ) گورنمنٹ خواجہ صفدر میڈیکل کالج سیالکوٹ کے زیر اہتمام میڈیکل کانفرنس سے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹرز ڈاکٹر شیراز احمد،ڈاکٹرظہیرالحسن رضوی، ڈاکٹر ندیم شفیق،پروفیسر ڈاکٹر ناصر، پروفیسر ڈاکٹر ارشد کمال، ڈاکٹر طاہر مسعود،پروفیسرڈاکٹر مسعود صدیق،پروفیسر ڈاکٹر محمد علی خان،پروفیسر ڈاکٹر جویر یہ منان،پروفیسر ڈاکٹر طبیہ خاور بٹ، پروفیسرڈاکٹر فرخ زمان، پروفیسرڈاکٹر عارف تجمل،پروفیسرڈاکٹر طیب،پروفیسر ڈاکٹر رو بینہ سہیل ،پروفیسرڈاکٹر یوسف لطیف،پروفیسرڈاکٹر شاہین کوثر، ڈاکٹر فیصل سعود ، ڈاکٹر طارق ، ڈاکٹر نجم الدین،اور ڈاکٹر صالح خان نے اپنے مقالے پیش کئے اور انسانی علاج و معالجے کے جدیدترین تحقیق سے شرکاءکو آگاہ کیا۔اسموقع پر حاضرین نے اخبار نویسوں کو بتا یا کہ ایسی کا نفر نسوں کا فائد ہ اس وقت صحیح مغوں میں غریب اور علاج کی سکت نہ رکھنے والے افراد کو ہوگا جب سرکاری ہسپتالوں کی حالت زار اور سرکاری ڈاکٹر ز کے رویے بہتر ہو ۔