سیالکوٹ (نمائندہ جنگ ) وزیر اعلی پنجاب کی سیالکوٹ میں آمد کی متوقع اطلاع پر تمام سرکاری محکمہ جات الرٹ رہے ۔ وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کے ہسپتالوں کے اچانک دوروں کی خبر کی وجہ سے گورنمنٹ خواجہ محمد صفدر میڈیکل کالج کے زیر اہتمام ہونے والی میڈیکل کانفرنس میں سیالکوٹ کے سرکاری ڈاکٹرز کی شرکت کھانے کے وقت تک محدود رہی اس سلسلہ کانفرنس کے آرگنائزز ڈاکٹر توقیر سے رابط پر ان کے فون پر اویس نے بتایا کہ ڈاکٹر مصروف ابھی ہیں جبکہ دیگر سرکاری محکمہ جات میں بھی صورتحال الرٹ رہی اور اہلکار چوکس رہے۔تھانہ کوٹلی لوہاراں کے نائب محرر ندیم کے مطابق انہیں زبانی اطلاع مل رہی ہے مگر کوئی تحریری حکم نہیں آیا ۔