• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیاست میں مذہب کا استعمال،ن لیگ کبھی ویلکم نہیں کریگی، مریم اورنگزیب

کراچی (ٹی وی رپورٹ)جیو کے پروگرام ’’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے ن لیگ کی رہنما مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ سیاست میں مذہب کے استعمال کو پاکستان مسلم لیگ نون کبھی بھی ویلکم نہیں کرے گی اس چیز کا مولانا کو بھی ادراک ہے،تجزیہ کار مجیب الرحمٰن شامی نے کہا کہ مسلم لیگ نون کا عام ورکر بھی چاہتا ہے کہ تحریک میں حصہ لیا جائے لیکن کئی رہنما فیصلہ نہیں کرپارہے،نمائندہ جیو نیوزمرتضیٰ علی شاہ نے کہا کہ متحدہ کے بانی پر ضمانت کی سخت شرائط ہیں۔ن لیگ کی رہنما مریم اورنگزیب نے کہاکہ جو قیاس آرائیاں یا افواہیں پھیلائی جارہی ہیں میں ان سب کو مسترد کر تی ہوں کیپٹن صفدر کے حوالے سے بھی دو رکنی کمیٹی کا ذکر ہوا اس کی بھی تردید کرتی ہوں۔ میٹنگ ہوتی ہے اس میں مشاورت ہوتی ہے مختلف نقطہ نظر ہوتے ہیں خیالات ہوتے ہیں ایک درست فیصلے تک پہنچنے کے لئے وہ تمام مشاورتی باتیں امانت ہوتی ہیں ان کو سیاق و سباق سے ہٹا کر بتانا ذرائع سے وہ بہت افسوسناک ہے میں اس کی مذمت کرتی ہوں۔ کیا شہباز شریف نے سینیٹ الیکشن ، بینظیر بھٹو اور ذوالفقار علی بھٹو کی یہ ساری مثالیں نہیں دیں کہ مزاحمت کی سیاست کر کے ان کا کیا حال ہوا اور میں تھک گیا یہ بات کرکر کے ساتھ میں کہا کہ نواز شریف سے غداری کاسوچ نہیں سکتا اس حوالے سے انہوں نے کہا کہ آپ نے جو تین باتیں کہیں ان میں سے ایک بات کا بھی ذکر نہیں ہوا نہ حوالہ دیا گیا نہ کوئی بات ہوئی ۔دھرنا مس فائر ہوا تو حکومت کو نئی زندگی مل جائے گی اس حوالے سے کہا کہ یہ بات شہباز شریف نے نہیں کی مگر پارٹی میں بات ضرور ہوئی اور مختلف آراء تھیں ان کو شہباز شریف سے جان بوجھ کر منسوب کر دیا گیا۔ شہباز شریف نے کہہ دیا تھا جو تجاویز دی جائیں گی وہ بالکل ویسے ہی نواز شریف کو پہنچا دی جائیں گی اگر حتمی فیصلہ نوازشریف کریں گے۔ شہباز شریف کو ستائیس سال سے کمر میں درد ہے اس بات کا بھی سارا میڈیا نے نہیں تو کچھ نے مذاق اڑایا ۔ایک یا دو دن میں شہباز شریف اسکا حتمی اعلان کردیں گے ۔ کیپٹن صفدر کی ملاقات ہوئی اور انہوں نے بھی یہ کہا کہ میاں صاحب نے کہا ہے کہ پاکستان کی عوام جس مشکل میں ہے اور 2018 میں جو مینڈیٹ چوری ہوا مولانا کے ساتھ ہیں ستائیس کو ہم نے موخر کرنے کو کہا لیکن انہوں نے اعلان کردیا ان کو تمام سفارشات مل گئی ہیں ۔انہوں نے کہا ہے کہ شہباز شریف کو پیغام بھجوائیں گے اور اس کا حتمی اعلان شہباز شریف پرسوں کریں گے ۔پارٹی میں شرکت کے حوالے سے مختلف رائے تھی لیکن دھرنے میں بڑی بھاری سپورٹ تھی۔سیاست میں مذہب کے استعمال کو پاکستان مسلم لیگ نون کبھی بھی ویلکم نہیں کرے گی اس چیز کا مولانا کو بھی ادراک ہے۔ کیا شہباز شریف نے یہ کہا کہ چار بار وزیرعظم بننے کی پیشکش ہوئی ، سیاست چھوڑ دوں گا نواز شریف سے اختلافات کا بوجھ نہیں برداشت کرسکتا نوازشریف سے بغاوت کا تصور میری طرف سے ناممکن ہے یہ سب شہباز شریف نے کہااس حوالے سے مریم اورنگزیب نے کہا کہ اس کے لئے ان کی فیملی کی روایات کو سمجھنا پڑے گا جب بھی نواز شریف اور شہباز شریف کے بارے میں قیاس آرائیاں ہوتی ہیں یہ اس سازشی ذہن کی عکاسی ہوتی ہے جو یہ کرنا چاہتے ہیں اور ناکام ہوتے ہیں۔انہوں نے یہ ضرورکہا تھا کہ ہر دفعہ یہ قیاس آرائی کی جاتی ہے کہ نواز شریف اور شہباز شریف میں اختلاف ہے اس پر مثال دیتے ہوئے کہا کہ مجھے ماضی میں ایسی بہت سے آفر ہوئیں لیکن میں نے ہمیشہ اپنے بھائی کے رشتے کو زیادہ اہمیت دی اور 2015 میں نواز شریف نے شہباز شریف کو کہا کہ وزیراعظم بن جائیں تب بھی شہباز شریف نہیں بنے۔

تازہ ترین