وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کے قانونی صدر شہباز شریف کہتے ہیں ان کی رائے میں دھرنا غلط ہے، یہ دھرنا نہیں دینا چاہیے۔
میڈیا سے گفتگو میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ دھرنے کی سیاست کے پیچھے کے مقاصد کچھ اور ہیں، شہباز شریف نے کیپٹن (ر) صفدر کے بیان کا بھی برا منایا۔
انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن کا ایک دھڑا چاہتا ہے مولانا فضل الرحمٰن کے دھرنے میں شامل ہوا جائے۔
وزیر خارجہ نے یہ بھی کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کو آج کیوں دھرنے کی ضرورت پڑ گئی؟ آپ کس کے اشارے پر دھرنے کی حمایت کر رہے ہیں؟
شاہ محمود قریشی نے استفسار کیا کہ 2014ء کے دھرنے میں آپ کو جمہوریت خطرے میں نظر آرہی تھی،اب کیوں نظر نہیں آرہی ہے؟
ان کا کہنا تھاکہ 27 اکتوبر کو بھی بھارتی عزائم کو پوری دنیا کے سامنے بے نقاب کریں گے۔
وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ برطانوی شاہی جوڑا خیر سگالی کے دورے پر 14 اکتوبر کو پاکستان آ رہا ہے۔