شیخوپورہ (نمائندہ جنگ سے) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے حالیہ بلدیاتی انتخابات میں بے ضابطگیوں کے مرتکب پائے جانے کی بنا پر دو پریذائیڈنگ افسروں کو اظہار وجوہ کے نوٹس جاری کر دیئے ہیں جن میں محکمہ صحت کا ڈاکٹر فہد وحید اور گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول رضا آباد کی ایس ایس ٹی خاتون ٹیچر رفعت عالم شامل ہیں۔