• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملالہ کی جانب سے ایتھوپیئن وزیراعظم کو مبارکباد

پاکستان میں لڑکیوں کی تعلیم کے حوالے سے عالمی شہرت رکھنے والی اور کم عمرترین نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی نے ایتھوپیا کے وزیراعظم کو امن کا نوبیل انعام دیئے جانے پر انھیں مبارکباد دی ہے۔

واضح رہے کہ مشرقی افریقی ملک ایتھوپیا کے وزیراعظم ابی احمد علی کو اس برس کا امن کا نوبیل انعام دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔

2014میں امن کا نوبیل انعام حاصل کرنے والی پاکستان کی ملالہ یوسف زئی نے اپنے ایک ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ میں وزیراعظم ابی احمد علی اور ان تمام افراد کو جنھوں نے ایتھوپیا اور ایریٹریا کے درمیان امن اور مصالحت کے لیے 2019کے دوران کام کیا انھیں مبارکباد پیش کرتی ہوں۔

تازہ ترین