• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حذیفہ اور شعیب نے جونیئر ٹینس ڈبلز ٹائٹل حاصل جیت لیا

 ٹاپ سیڈ پاکستانی کھلاڑیوں حذیفہ عبدالرحمان اور شعیب خان کی جوڑی نے کورین کھلاڑیوں ڈان ہوان کم اور من جون کم کو شکست دیکر آئی ٹی ایف پاکستان جونیئر ٹینس چیمپئن شپ کا ڈبلز ٹائٹل حاصل کرلیا۔

گرلز ڈبلز فائنل میں ترکی کی کی ایسیگل مرٹ اور روس کی آرینا ولیٹووا کی جوڑی نے ایران کی خان لو مہتا اور صافی کی مشکاٹول زہرہ کو ہرا دیا۔

فائنل تقریب کے مہمان خصوصی پاکستان ٹینس فیڈریشن کے سربراہ سلیم سیف اللّٰہ اور طارق محمود مرتضیٰ نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔

دلاور عباس پی ٹی ایف ٹینس کمپلکس اسلام آباد میں کھیلی جانے والی چیمپئن شپ کے بوائز ڈبلز فائنل میں  ٹاپ سیڈ پاکستانی کھلاڑیوں حذیفہ عبدالرحمان اور شعیب خان کی جوڑی نے کورین کھلاڑیوں ڈان ہوان کم اور من جون کم کو 6-3 اور 6-4 سے شکست دی۔

گرلز ڈبلز فائنل میں ترکی کی کی ایسیگل مرٹ اور روس کی آرینا ولیٹووا کی جوڑی نے ایران کی خان لو مہتا اور صافی کی مشکاٹول زہرہ کو 6-2 اور 6-3 ہرا کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔

تازہ ترین