آپ آف لائن ہیں
پیر10؍صفر المظفّر 1442ھ 28؍ستمبر 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

خیبرپختونخوا: ڈینگی کیسز کی تعداد 5ہزار سے تجاوز کر گئی

خیبرپختونخوا میں ڈینگی وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 5ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ صوبے میں 75 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

ڈینگی رسپانس یونٹ کے مطابق صوبے میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 75 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، صرف پشاور میں ڈینگی کے 11 نئے کیسز کے ساتھ تعداد 2 ہزار155 ہوگئی ہے جبکہ زیر علاج مریضوں کی تعداد143 ہوگئی ہے۔

ڈینگی رسپانس یونٹ کے مطابق اسپتالوں میں 59 نئے مریضوں کو داخل کیا گیا ہے، علاج کے بعد 4 ہزار 862 مریضوں کو اسپتالوں سے فارغ کردیا گیا ہے۔

صحت سے مزید