• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دائیں بازو کی شدت پسندی برداشت نہیں کی جائے گی، جرمن چانسلر

برلن (اے پی پی) جرمن چانسلر انجیلا مرکل نے کہا ہے کہ ملک میں دائیں بازو کی شدت پسندی سے نمٹنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔ یہ بات انہوں نے گزشتہ روز ہالے میں ہونے والے فائرنگ کے ایک واقعے کے تناظر میں کہی جس میں دو افراد مارے گئے تھے۔ مرکل نے اپنے ایک خطاب میں کہا کہ دائیں بازو کی شدت پسندی کو بالکل بھی برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انکا کہنا تھا کہ کئی ملین دیگر افراد کی طرح وہ بھی اس واقعے پر انتہائی افسردہ ہیں۔
تازہ ترین