روس میں آسمان پر بیک وقت 2 سورج دیکھ کر شہری حیران رہ گئے۔
یہ غیر معمولی اور حیرت انگیز منظر روس کے جزیرے سخالین میں دیکھنے کو ملا جسے شہریوں نے کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کرلیا۔
بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق آسمان پر نمودار ہونے والے اس منظر کو 'سن ڈوگ’ کہا جاتا ہے۔
روس میں بیک وقت آسمان پر 2 سورج کیسے نظر آئے؟
ماہرین کے مطابق روس میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے انتہائی نیچے ہونے کی وجہ سے فضا میں برف کے کرسٹلز بن گئے تھے جس کی وجہ سے ایک ہی سورج 2 جگہوں پر طلوع ہوتا نظر آیا ہے۔
اس کا مطلب یہ ہے کہ حقیقت میں 2 نہیں بلکہ قدرت کے قانون کے مطابق صرف ایک ہی سورج تھا۔
یاد رہے کہ روس کے جزیرے سخالین میں آج درجۂ حرارت منفی 14 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اور ابھی مزید منفی 23 ڈگری سینٹی گریڈ تک گرنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔