• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زرعی شعبہ میں سرمایہ کاری بڑھانے کیلئےاقدامات جا ری ہیں، تنویر الیاس

اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی ) نوجوان ملک کا مستقبل ہیں انہوں نے اس ملک کو سنبھالنا ہے پنجاب انوسمنٹ بورڈ کے دروازے نوجوانوں کے لیے ہمیشہ کھلے ہیں ،جب نئے آئیڈیا آتے ہیں تو لوگوں کو قبول کرنے میں مشکل ہوتی ہے۔تمام طلبہ کی حوصلہ افزائی کریں گے۔ان خیالات کا اظہار چیئرمین پنجاب بورڈ آف انویسٹمنٹ سردار تنویر الیاس خان نے ایگریکلچر یونیورسٹی ملتان کی طرف سے منعقدہ اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، سردار تنویر الیاس خان نے مزید کہا زراعت کے شعبہ میں سرمایہ کاری کو بڑھانے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں ، جنوری میں رشین فیڈریشن کے تجارتی وفود پاکستان میں سرمایہ کاری کی غرض سے تجارتی ایکسپو میں شرکت کے لیے آرہے ہیں ،اس تجارتی ایکسپو میں ہونہار طلبہ کو بھی مدعو کیا جاے گا۔

تازہ ترین