• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ضلع وسطی میں ڈکیتوں کے بعد بھتہ خور بھی سرگرم

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ضلع وسطی میں ڈکیتوں کے بعد بھتہ خور بھی سرگرم ہوگئے ۔

تفصیلات کے مطابق نارتھ ناظم آباد میں ایکسائز انسپکٹر کے گھر دوسری مرتبہ بھتے کی پرچی بھیجی گئی ہے ، بھتہ کی دوسری پرچی کے ساتھ تیس بور پستول کی گولی بھی بھیجی گئی ہے۔

ایکسائز انسپکٹر دس لاکھ دے ورنہ گولی کھا بھی تحریر ہے،بھتہ خوروں کی دھمکی پر ایکسائز انسپکٹر نے نارتھ ناظم آباد تھانے میں درخواست جمع کرادی ہے، انسپکٹر کی درخواست کے بعد بھی پولیس نے مقدمہ درج نہیں کیا ہے۔

ایکسائز انسپکٹرکے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ جب ملزمان کی کال آئیگی تو مقدمہ درج کیا جائیگا، جب تک صبر اور احتیاط کرو، پولیس نےیہ مشورہ بھی دیا ہے کہ گھر کے باہر مہنگے کیمرے لگاؤ تاکہ پرچی رکھنے والے کو شناخت کیا جاسکے۔

دریں اثنا آئی جی سندھ ڈاکٹر سیدکلیم امام نےایکسائز انسپکٹر کو مبینہ بھتہ پرچی ملنے کے حوالے سے میڈیا رپورٹس پر ڈی آئی جی سی آئی اے سے تمام تر ضروری پولیس اقدامات پر مشتمل تفصیلات فی الفور رپورٹ طلب کرلی ہے۔

تازہ ترین