• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کار کے رینٹل پاور ریفرنس،سابق ایم ڈی پیپکو رسول خان محسود 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) احتساب عدالت نے کار کے رینٹل پاور ریفرنس میں سابق ایم ڈی پیپکو رسول خان محسود کو 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیا۔ جمعہ کو نیب کی جانب سے ملزم کو پیش کیا گیا تو عدالت نے استفسار کیا کہ آپ کا وکیل ہے، جس پر ملزم نے کہا کہمیرا کوئی وکیل نہیں ، نیب پراسکیوٹر نے کہا کہ آج ہی گرفتار کیا ہے۔
تازہ ترین