• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

نواز دور میں چیئرمین PIAکی تقرری، دوست نوازی کی بری مثال، سپریم کورٹ

نواز دور میں چیئرمین PIAکی تقرری، دوست نوازی کی بری مثال، سپریم کورٹ


اسلام آباد(نمائندہ جنگ) عدالت عظمیٰ نے پاکستان ائیر لائنز انٹر نیشنل (پی آئی اے) میں مشرف رسول سیان کو بطور چیف ایگزیکٹو آفیسر مقر کرنے سے متعلق کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کرتے ہوئے مشرف رسول کی تقرری پہلے دن سے ہی کالعدم قراردیدی جس میں کہاگیاہے کہ نواز دور میں چیئرمین پی آئی اے کی تقرری کامعاملہ دوستوں کونوازنے کی بری مثال ہے،سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں جسٹس عمر عطاء بندیال اور جسٹس اعجازالاحسن پر مشتمل تین رکن بنچ نے کیس کی سماعت مکمل ہونے پر 3ستمبر 2018کو مختصر فیصلہ جاری کرتے ہوئے نواز شریف کے دور میں مشرف رسول سیان کی بطور چیف ایگزیکٹو آفیسر ،پی آئی اے تقرری کو غیر قانونی اور غیر شفاف قرار دیا تھا ،جمعہ کے روز جاری کیا گیا 21 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جسٹس اعجا زالاحسن نے قلمبند کیا ہے۔

تازہ ترین