• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سزا کاٹنے والے شخص کا جسمانی ریمانڈ لینے کی مثال نہیں ملتی، تجزیہ کار

کراچی (ٹی وی رپورٹ)جیوکے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں میزبان ابصاء کومل کے سوال نواز شریف کی جانب سے مولانا فضل الرحمٰن کے دھرنے کی حمایت کا اعلان، کیا نواز شریف کا بیان ووٹ کو عزت دو بیانیے کے خلاف ہے یا مطابق؟ کا جواب دیتے ہوئے حفیظ اللہ نیازی نے کہا کہ جیل میں سزا کاٹنے والے شخص کا جسمانی ریمانڈ لینے کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی ہے، ریاست کی میڈیا پر قدغنیں ہیں مریم نواز کی کوریج پر بھی پابندی لگ گئی تھی، مولانا فضل الرحمٰن جو کچھ کررہے ہیں وہ وقت کی ضرورت اور عوام کی آواز ہے، نواز شریف کی طرف سے مولانا فضل الرحمٰن کے دھرنے کی حمایت ووٹ کو عزت دو کے بیانیہ کے مطابق ہے۔حفیظ اللہ نیازی کا کہنا تھا کہ نواز شریف اور شہباز شریف دو متضاد بیانیوں کے مالک ہیں، نواز شریف کے اندر دلیری کوٹ کوٹ کر بھری ہے، نواز شریف کی سیاست ا ن کی مزاحمت کی مرہون منت ہے، نواز شریف مزاحمت کی سیاست نہ کرتے شوکت عزیز کی طرح قصہ پارینہ بن چکے ہوتے، نظام کیخلاف جتنا غصہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے کارکنوں کو ہے اتنا مولانا فضل الرحمٰن کے کارکنوں کو نہیں ہوگا، نواز شریف یا بلاول کھڑے نہیں ہوئے تو ان کے کارکن خودبخود فضل الرحمٰن کے ساتھ چلے جائیں گے۔محمل سرفراز نے کہا کہ نواز شریف کی مولانا فضل الرحمٰن کے دھرنے کی حمایت ووٹ کو عزت دو کے بیانیہ کے مطابق ہے،مریم نواز بھی گرفتاری سے پہلے سڑکوں پر احتجاجی مہم چلارہی تھیں۔
تازہ ترین