• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز اور نیب کی اپیلیں ایک ہی دن سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد ہائی کورٹ نے العزیزیہ ریفرنس میں سزا کے خلاف نواز شریف اور نیب کی جانب سے سزا بڑھانے کے لیے دائر اپیلیں 29 اکتوبر کو سماعت کے لیے مقرر کر دیں۔

رجسٹرار آفس اسلام آباد ہائی کورٹ نے اس حوالے سے کاز لسٹ جاری کی ہے جس کے مطابق نواز شریف اور نیب کی اپیلوں کو جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل ڈویژن بنچ سنے گا۔

واضح رہے کہ احتساب عدالت کے جج کا ویڈیو اسکینڈل سامنے آنے کے بعد نواز شریف کی جانب سے العزیزیہ ریفرنس میں سزا کے خلاف درخواست دائر کی گئی تھی۔

دوسری جانب نیب نے بھی سابق وزیرِ اعظم کی سزا کو بڑھانے کے لیے اپیل دائر کر رکھی ہے۔

تازہ ترین