• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عثمان بزدار نے مارچ میں شرکت کے لیے شرط عائد کردی

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے مارچ میں اپنی شرکت کےلیے شرط عائد کردی ہے۔

ایوان اقبال لاہور میں ٹیچر ڈے کی تقریب سے خطاب میں عثمان بزدار نے کہاکہ غربت ،جہالت اور بیروزگاری کے خاتمے کےلیے مارچ کریں ،میں خود ایسے مارچ میں شرکت کروں گا۔

انہوں نے کہا کہ ملک کو اس وقت سنگین اندرونی و بیرونی چیلنجز کا سامنا ہے جبکہ آج کل ایک مارچ کا بہت واویلا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبے کے 10 اضلاع میں ماڈل اسکولوں کی تعمیر کا اعلان کیا اور کہا کہ پنجاب بھر میں 6 جنرل اور 4 ٹیکنیکل یونیورسٹیاں قائم کی جائیں گی ۔

عثمان بزدار نے گریڈ 5 کے بورڈ امتحانات ختم اور پرائمری سطح تک اردو میں تعلیم دینے کا اعلان بھی کیا ۔

ان کا کہنا تھاکہ اساتذہ کا سروس ریکارڈ آن لائن کیا جارہا ہے ،ہمارے ٹیچرز کو یورپی ممالک میں تربیت بھی دیں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہاکہ لاہور میں ڈھائی لاکھ بچے اسکول نہیں جاتے، لاہور کے 100 اسکولوں میں دوسری شفٹ شروع کرنے جارہے ہیں۔

تازہ ترین