• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جیک آباد سے گڑھی خیرو جانے والا روڈ خستہ حال، حادثات اور رہزنی کی وارداتیں معمول

جیکب آباد(نامہ نگار)جیکب آباد سے گڑہی خیرو جانے والا روڈ خستہ حالی کا شکار، حادثات اور رہزنی کی وارداتیں معمول بن گئیں،پولیس جرائم کی روک تھام میں ناکام، شہری عدم تحفظ کا شکار،علاقے میں خوف،روڈ حادثے میں ایک شخص ہلاک ہو گیا ۔تفصیلات کے مطابق جیکب آباد سے گڑہی خیرو جانے والاروڈ تعمیر مکمل ہونے سے پہلے ہی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گیا ہے جس کے باعث 20منٹ کا سفر اب ایک گھنٹے میں ہونے لگا ہے علاقہ مکینوں عبدالرشید،سجاد،اختر علی اور دیگر کا کہنا ہے کہ محکمہ پراونشل ہائی کی جانب سے جیکب آباد گڑھی خیرو روڈ کی تعمیر کا ٹھیکہ ا یک کمپنی کو دیا گیا تھا ٹھیکیدار کام ادھورا چھوڑ کر غائب ہو گیا ہے روڈ کی حالت زار کی وجہ سے حادثات اور رہزنی کی وارداتیں معمول بن گئی ہیں چند روز قبل سابق ڈی آئی جی کے بیٹے سے مسلح افراد نے موٹر سائیکل چھین لی جبکہ ڈیوٹی پر جانے والا موٹرسائیکل سوار سرکاری ملازم خادم حسین حادثے میں ہلا ک ہو گیا علاقہ مکین مین روڈ کی زبوں حالی کے باعث ہونے والے حادثات اور وارداتوں کی وجہ سے پریشان ہیں پولیس ان جرائم کی روک تھام میں ناکام گئی ہے آئے روز رہزنی کی وارداتوں سے علاقے میں خوف پھیلا ہوا ہے۔

تازہ ترین