• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس کی سفینہ اور گٹکا ڈیلروں کیخلاف کارروائیاں ، مقدمات درج

جھڈو (نامہ نگار) پکڑ دھکڑ کا خوف، سفینہ ڈیلروں نے رات کے اندھیرے میں سفینہ کا اسٹاک برساتی نالوں میں پھینک دیا۔ نئے قانون کے تحت جھڈو تھا نے میں تین اور حیات خاصخیلی پولیس پوسٹ کی حد ود میں چار افراد کیخلا ف مقد مہ درج کر لیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق بھارتی اسمگل شدہ گٹکے سفینہ، ڈبل آر، مین پوری اور لوکل گٹکے کے دھندوں میں ملوث افراد کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن کلین اپ شروع کردیا گیا ہے، جس کے تحت جھڈو اور حیات خاصخیلی میں پولیس متعدد مقامات پر چھاپے مار رہی ہے، آپریشن کے دوران جھڈو پولیس اسٹیشن اور بدین پولیس کی حیات خاصخیلی پولیس پوسٹ پر مجموعی سات ملزمان پر ایف آئی آر درج کی گئی ہیں۔ دوسری طرف پولیس نے بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن کا آغاز کر دیا ہے جس میں خواتین اہلکار بھی شامل ہوں گی۔ کارروائی سے بچنے کے لیے گٹکا ڈیلروں نے اپنے خفیہ گودام خالی کردئیے ہیں، اور اس افراتفری کی عالم میں دلچسپ واقعات بھی رونما ہو رہے ہیں، گذشتہ رات دیر گئے نامعلوم سفینہ ڈیلر نے لاکھوں روپے مالیت کی سفینہ برساتی نالے "پران" میں بہا دی اور مذید کمال یہ ہوا کہ سفینہ کی تلاش میں مارے مارے پھرنے والے نشہ بازوں نے پانی میں بہتے ہوئے گٹکے کو بھی نہیں چھوڑا اور بھیگا ہوا گٹکا بھی پانی میں سے نکال کر لے گئے۔

تازہ ترین