• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فضل الرحمٰن کا ایک بندہ جلد اندر ہونے والا ہے، شیخ رشید

لاہور (نیوز ایجنسیاں)وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان سیاسی مخالفین کے خلاف مقدمات بنائیں گے تو در و دیوار ہل جائیں گے۔

مولانا فضل الرحمٰن کا ایک بندہ جلد اندر ہونے والا ہے،نواز شریف کو بہتر رابطوں کیلئے نیب شفٹ کیا گیا، مولانا کے آگے کنواں پیچھے کھائی ہے ۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان خود پھنسنے جا رہے ہیں، 26 اکتوبر کو بتاؤں گا کہ مولانا کس کے ایجنڈے پر چل رہے ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ نہ شہباز کی بات فائنل ہے، نا مولانا فضل الرحمان کی اور نا ہی پیپلز پارٹی کی بات فائنل ہے۔

وزیراعظم کے حوالے سے شیخ رشید نے کہا میں نے کہا تھا کہ عمران خان چھا جائیں گے، عمران خان نے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچالیا اور کرنسی کو استحکام دیا۔

تازہ ترین