• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مشرف مفرور ملزم اور قانون کی نظر میں بھگوڑے ہیں،اسلام آباد ہائیکورٹ

اسلام آباد(نمائندہ جنگ) اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق آرمی چیف و ملزم پرویز مشرف کیخلاف لال مسجد کے خطیب عبدالرشید غازی کے قتل کا مقدمہ خارج کرنے کے حوالے سے ایک غیر معروف سیاسی جماعت ’’پاکستان سوشل جسٹس پارٹی‘‘ کی جانب سے دائر کی گئی د رخواست کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا ہے۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ یہ ایک تسلیم شدہ حقیقت ہے کہ پرویز مشرف ایک مفرور ملزم اور قانون کی نظر میں عدالتی بھگوڑےہیں۔چیف جسٹس اطہر من اللہ پرمشتمل سنگل بنچ نے اس درخواست کو ناقابل سما عت قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا تھا۔ ہفتہ کے روز دو صفحات پر مشتمل تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ پٹیشنر پاکستان سوشل جسٹس پارٹی الیکشن کمیشن میں ایک رجسٹرڈ سیاسی جماعت ہے جو اس کیس میں متاثرہ فریق اور حق دعویٰ حاصل ہونے کے حوالے سے عدالت کو مطمئن نہیں کر سکی ہے۔
تازہ ترین