سکھر (بیورو رپورٹ، چوہدری محمد ارشاد) احتساب عدالت سکھر نے نیب کی تحویل میں موجود پیپلز پارٹی کے رہنما سید خورشید شاہ کو امراض قلب کے اسپتال منتقل کرنے کی استدعا مسترد کردی اور نیب کو سید خورشید شاہ کو تمام تر طبی سہولیات فراہم کرنے، ضرورت پڑنے پر این آئی سی وی ڈی یا کسی دوسرے اسپتال منتقل کرنے کے احکامات دیے۔ آمدن سے زائد اثاثہ جات کے الزام میں قومی احتساب بیورو (نیب) کی تحویل میں موجود سید خورشید احمد شاہ کے وکلاء کی جانب سے خورشید شاہ کو طبی سہولیات نہ دینے پر احتساب عدالت سے رجوع کیا گیا تھا۔ سید خورشید شاہ کے وکلاء نے عدالت سے استدعا کی کہ خورشید شاہ کی طبیعت ناساز ہے، انہیں وقت پر ادویات بھی نہیں دی جارہی ہیں۔