• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

27 سالہ زریفا غفاری نے افغانستان کی پہلی کم عمر خاتون میئر کا عہدہ سنبھال لیا

کابل (نیوز ڈیسک) 27 سالہ زریفا غفاری نے افغانستان کی پہلی کم عمر خاتون میئر بن کے ملک کے لیے مثال قائم کردی اور معاشرے کی تمام تلخ حقیقت اور روایات کو توڑ کر یہ بات واضح کردی کہ عورت کامیابی کی ہر منزل طے کر سکتی ہے۔زریفا غفاری 26 سال کی عمر میں جولائی 2017 میں افغانستان کے صوبے میدان واردک کے شہر میدان کی پہلی کم عمر خاتون میئر مقرر ہوئیں مگر سرکاری طور پر انہیں اس عہدے کو سنبھالنے میں 9 مہینے کا وقت لگا۔چائنہ گلوبل نیٹ ورک ٹیلی ویژن کو انٹرویو دیتے ہوئے افغانستان کی پہلی خاتون میئر نے بتایا کہ میئر بننے کے بعد ہی مجھے طالبان کی جانب سے روز دھمکیاں موصول ہوتی تھیں کہ ہم تمہارا قتل کردیں گے، مگر یہ دھمکیاں مجھے نہیں روک سکیں۔

تازہ ترین