ملتان (سٹاف رپورٹر) پنجاب حکومت نے ملتان سمیت پنجاب بھر کی 6ویسٹ مینجمنٹ کمپنیوں کو ملازمین کی تنخواہوں، پٹرولیم سمیت دیگر اخراجات کیلئے آمدنی بڑھانے کے احکامات جاری کردیئے ہیں اور اس ضمن میں تمام کمپنیوں کی انتظامیہ کو خودکار پائیدار کاروباری ماڈل بنانے کیلئے ایک ماہ کا الٹی میٹم دے دیا۔ پنجاب حکومت کی جانب سے تمام کمپنیوں کو ہدایت کی گئی ہے سنیٹری ورکرز کی تنخواہیں اور پٹرولیم اخراجات کیلئے فنڈز خود پیدا کریں۔ کمپنیوں کی جانب سے فنڈز کے حصول کیلئے واپڈا کی طرز پر شہریوں سے بلوں کے ذریعےریکوری کرنے پر غور کیا جارہا ہے۔