• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوجرانوالہ: گتے کی فیکٹری میں آگ لگ گئی

پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں واقع گتے کی فیکٹری میں آگ لگ گئی۔

فیکٹری میں گیس لیکیج کے باعث آگ لگی تھی جس پر کافی جدوجہد کے بعد قابو پا لیا گیا۔

آگ بجھانے کے عمل میں فائربریگیڈ کی 6 گاڑیوں نے حصہ لیا۔

یہ بھی پڑھیئے: برازیل، اسپتال میں آگ لگنے سے ایک مریض ہلاک

گوجرانوالہ کے حافظ آباد روڈ پر واقع گتہ بنانے والی فیکٹری میں مزدور کھانا گرم کر رہے تھے کہ گیس لیکیج کے باعث آگ بھڑک اٹھی۔

آگ کے شعلوں نے دیکھتے ہی دیکھتے فیکٹری کی 2 منزلہ عمارت کو لپیٹ میں لے لیا۔

اطلاع ملنے پر ریسکیو کی 6 گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں اور مسلسل آپریشن کے بعد آگ پر قابو پا لیا گیا۔

آگ لگنے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، تاہم فیکٹری میں موجود لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر خاکستر ہو گیا، آگ لگنے کے بعد سے علاقے میں بجلی کی سپلائی معطل ہے۔

تازہ ترین