آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
بدھ 15؍ربیع الاوّل 1441ھ 13؍نومبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

پاکستان کو اپنی بقا کی جنگ سری نگر میں لڑنا ہوگی، سراج الحق

پاکستان کو اپنی بقا کی جنگ سری نگر میں لڑنا ہوگی، سراج الحق


امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ پاکستان کو اپنی بقا کی جنگ سری نگر میں لڑنا ہوگی۔

حیدر آباد میں جماعت اسلامی کے کشمیر بچاؤ مارچ سے خطاب میں سراج الحق نے کہا کہ کشمیری پاکستان سے الحاق چاہتے ہیں اور وہ اسلام آباد کی طرف دیکھ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں 70 روز سے کرفیو نافذ ہے، حکومت کو تمام سیاسی جماعتوں کو اکٹھا کر کے قومی وحدت کا مظاہرہ کرنا چاہئے تھا لیکن وزیراعظم کی محدود سوچ کی وجہ سے قومی وحدت پارہ پارہ ہوگئی ہے۔

امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ 70 دنوں سے وزیراعظم کبھی ادھر جا رہے ہیں اور کبھی ادھر جا رہے ہیں لیکن ایک دن بھی سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں نہیں لیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے پاکستان کی حکومت کو کہہ دیا ہے کہ اگر پاکستان کو بچانا ہے تو اس کی بقا کی لڑائی سری نگر میں لڑنا ہے۔

سراج الحق نے یہ بھی کہا کہ پاکستانی حکومت کو اقوام متحدہ کی جانب نہیں دیکھنا چاہیے، خود امریکا میں ڈونلڈ ٹرمپ کی کشتی ڈوب رہی ہے، وہ آپ کی کیا مدد کرے گا؟

قومی خبریں سے مزید