ساہیوال میں ایک خاتون کے ہاں بیک وقت 4بچوں کی پیدائش ہوئی ہے۔
اہلخانہ کے مطابق 4 بچوں میں 3 بیٹے اور ایک بیٹی شامل ہیں جبکہ بچوں کا والد محنت کش ہے۔
بچوں کے والد محمد جاوید نے بچوں کی پرورش کیلئے حکومت سے مدد مانگ لی ہے۔
محمد جاوید کا کہنا ہے کہ میں غریب ہوں اور میرے لیے 4 بچوں کی پرورش مشکل ہے۔