• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم کیو ایم پاکستان سے باہمی احترام کا رشتہ ہے، عمران خان

کراچی (اسٹاف رپورٹر) گورنر سندھ عمران اسماعیل نے ایم کیو ایم پاکستان کے کنونیئر و وفاقی وزیر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی سے وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر رابطہ کیا اوران کو وزیر اعظم کا پیغام پہنچایا کہ تحریک انصاف اور ایم کیو ایم پاکستان کے درمیان باہمی احترام کا رشتہ ہے۔

گورنر ہائوس سےجاری اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ گورنر سندھ نے ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی پر واضح کیا کہ تحریک انصاف کی حکومت ایم کیو ایم پاکستان کے مینڈیٹ کا احترام کرتے ہوئے اس کے ساتھ آگے چلنے کی خواہاں ہے اور یہی وزیر اعظم پاکستان کی پالیسی ہے۔

گورنر سندھ نے ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی سے کہا کہ مستقبل میں بھی ملک بالخصوص سندھ کے شہری علاقوں کے مسائل کے حل کیلئے تحریک انصاف ایم کیو ایم پاکستان کے ساتھ مل کر چلنا چاہتی ہے۔

تازہ ترین