• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مواخذے کی تحقیقات ، کانگریس کیساتھ تعاون کرینگے،امریکی وزیر دفاع

واشنگٹن(خبر ایجنسی) امریکی وزیر دفاع مارک اسپر نے اعلان کیا ہےکہ امریکی صدر کے خلاف مواخذے کی تحقیقات میں کانگریس کیساتھ تعاون کرینگے ۔غیرملکی خبرساں ادارے کےمطابق پنٹاگان کانگریس کیساتھ تعاون کیلئے وہ سب کچھ کریگاجو وہ کرسکتا ہے، اسپر نے کہاکہ عدالتی حکم کے تحت امریکی صدر اور یوکرینی ہم منصب کےدرمیان ہونیوالی گفتگو کے حوالے سےدستاویزات کو منظر عام پر لانے سے روکنے کیلئے ٹرمپ خود اور انکی انتظامیہ پابندی عائد کرسکتے ہیں۔  
تازہ ترین