• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امام حسینؓ کے چہلم پر سیکورٹی کے غیرمعمولی انتظامات کی ہدایت

کراچی(اسٹاف رپورٹر)آئی جی سندھ ڈاکٹر سید کلیم امام نے تمام ڈی آئی جیز کو ہدایات جاری کی ہیں کہ حضرت امام حسینؓ کے چہلم کے موقع پر سیکورٹی کے غیر معمولی انتظامات کئے جائیں اس سلسلے میں متعلقہ اضلاع کے لحاظ سے مشتمل کنٹی جینسی پلان پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے،قبل ازیں پاکستان رینجرز سندھ اور دیگر قانون نافذ کرنیوالے اداروں سے روابط کو ممکن بنایا جائے تاکہ تمام مجالس،جلوسوں سمیت مرکزی اجتماع گاہوں پر اور دیگر مقامات پر عوام کے جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنایا جاسکے۔
تازہ ترین