• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہ عبدالطیف بھٹائی کے 276 ویں عرس کا آغاز

عظیم بزرگ شاعر حضرت شاہ عبدالطیف بھٹائی کے 276 ویں عرس کا آغاز ہوگیا ، گورنر سندھ عمران اسماعیل نے مزار پر پھول رکھے اور چادر چڑھائی۔

سندھ کے ضلع مٹیاری کے شہر بھٹ شاہ میں حضرت شاہ عبدالطیف بھٹائی کے سالانہ عرس کی تین روزہ تقریبات کا باقاعدہ آغاز ہوگیا ہے ملک بھر سے ان کے چاہنے والے مزار پر حاضری دے رہے ہیں اور آپ کا کلام سن کر دلی سکون پا رہے ہیں۔

شاہ عبدالطیف بھٹائی کے 276 ویں عرس کا آغاز


حضرت شاہ عبدالطیف بھٹائی 1689 میں ضلع مٹیاری کی تحصیل ہالہ حویلی میں پیدا ہوئے، آپ نے محبت، احترام انسانیت اور خداوند کریم کی وحدانیت کے آفاقی پیغام کو اپنی منفرد شاعری کے ذریعے دنیا بھر میں پھیلایا۔

تصوف اور محبت کے لازوال جذبے سے سرشار حضرت شاہ عبدالطیف بھٹائی کا صوفیانہ کلام آج بھی اتنا ہی پسند کیا جاتا ہے جیسے برسوں پہلے سنا جاتا تھا۔

شاہ عبدالطیف بھٹائی کے سہ روزہ عرس میں گھڑ سواری، صنعتی و ثقافتی نمائش اور ادبی محافل بھی سجائی جائیں گی۔

تازہ ترین