آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
بدھ 15؍ربیع الاوّل 1441ھ 13؍نومبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

مجھے باہر نکالو یہاں بہت اندھیرا ہے، قبرستان میں مردے کی چیخ و پکار

کیا کوئی مرنے کے بعد دوبارہ زندہ ہوسکتا ہے؟ یہ ایک ایسا سوال ہے جس کا جواب صرف ایک لفظ ہے ’نہیں‘ کیونکہ آج تک کسی نے ایسا ہوتے نہیں دیکھا۔

تاہم آئرلینڈ میں ایک ایسا واقعہ پیش آیا جسے دیکھ کر پہلے لوگ حیران ہوئے اور پھر ان کے قہقہے لگ گئے۔

آئرلینڈ میں ایک شخص کو جب تابوت میں بند کرکے قبر میں اتارا گیا تو وہاں موجود لوگوں کو اس شخص کی آوازیں سنائی دینے لگیں۔

اس شخص کا نام شے بریڈلے بتایا گیا ہے جو آئرلینڈ کی ڈیفنس فورس کا حصہ تھے، وہ طویل علالت کے بعد 8 اکتوبر کو انتقال کر گئے تھے۔

مجھے بچاؤ یہاں بہت اندھیرا ہے، قبرستان میں مردے کی چیخ و پکار
شے بریڈلے آئرلینڈ کی فوج کا حصہ تھے۔

جب ان کی آخری رسومات کی ادائیگی کی جارہی تھی اس وقت ایک ریکارڈنگ چلائی گئی جو انہوں نے اپنی زندگی میں ریکارڈ کی تھی۔

اس ریکارڈنگ کا آغاز اس طرح ہوا ’میں کہاں ہوں؟ مجھے یہاں سے باہر نکالو، یہاں بہت اندھیرا ہے، کیا یہاں کوئی مذہبی پیشوا موجود ہے جو میری آواز سن سکے؟‘

ریکارڈنگ میں اس شخص نے کہا ’میں شے بریڈلے ہوں جو باکس میں بند ہوں، میں مردہ ہوں؟‘

اس ریکارڈنگ میں ان کی مزید آواز سنائی دی جس میں انہوں نے لوگوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ مجھے بس آپ سے الوداع کہنا ہے۔

شے بریڈلے کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہے، تاہم ان کے ادارے کا کہنا تھا کہ جب انہیں بریڈلے کی موت کی خبر ہوئی تو بہت دکھ ہوا، تاہم ان کے اہلِ خانہ کے ساتھ تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔

مجھے بچاؤ یہاں بہت اندھیرا ہے، قبرستان میں مردے کی چیخ و پکار
ریکارڈنگ شے بریڈلے نے اپنی موت سے قبل تیار کی تھی

ریکارڈنگ سے متعلق شے بریڈلے کی بیٹی کا کہنا تھا کہ اس ویڈیو کو ان کے والد کی زندگی میں ہی ریکارڈ کیا گیا تھا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ انہیں یہ جان کر خوشی ہوتی کہ انہوں نے اس ریکارڈنگ سے کتنے لوگوں کو ہنسایا، وہ ایک بہترین شخصیت کے حامل تھے۔ 


دلچسپ و عجیب سے مزید