• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: پاک بحریہ کا عبدالرحمٰن گوٹھ میں مفت آئی کیمپ

کراچی: پاک بحریہ کا عبدالرحمٰن گوٹھ میں مفت آئی کیمپ
میڈیکل کیمپ میں آئی اسپیشلسٹ اور جنرل ڈیوٹی میڈیکل ڈاکٹرز کی ٹیم نے مریضوں کا مفت معائنہ کیا۔

امراض چشم سے متعلق مقامی آبادی کی آ گہی اور سہولت کے لیے پاک بحریہ اور آئی سائٹ ٹرسٹ کے باہمی تعاون سے کراچی میں ہاکس بے کے علاقے عبدالرحمٰن گوٹھ میں مفت آئی کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔

میڈیکل کیمپ کے دوران آئی اسپیشلسٹ اور جنرل ڈیوٹی میڈیکل ڈاکٹرز کی ٹیم نے مریضوں کا مفت معائنہ کیا۔

معائنہ کے ساتھ ساتھ مقامی آبادی کے لیے امراض چشم، بچوں کی صحت، رہائشی علاقے کی صفائی، ماں اور بچوں کی صحت اور غذائیت کی کمی سے متعلق لیکچر کا بھی اہتمام کیا گیا۔

آئی کیمپ میں بڑی تعداد میں مریضوں کا مفت معائنہ کیا گیا اور ادویات فراہم کی گئیں۔

تازہ ترین