تحریک انصاف کی حکومت نے اپوزیشن کے آزادی مارچ سے نمٹنے کےلیے اتحادیوں سے مشاورت اور تجاویز لینے کا فیصلہ کرلیا۔
اپوزیشن کے آزادی مارچ سے کیسے نمٹیں؟ حکومت، اپوزیشن کے آزادی مارچ، لاک ڈاؤن اور دھرنے سے متعلق ٹھوس لائحہ عمل سامنے آنے کا انتظار کرنے لگی۔
حکومت نے پنجاب اور مرکز کی سطح پر حکومتی اتحادیوں کو اپنی حکمت عملی پر اعتماد میں لینے کے ساتھ مشاورت اور تجاویز لینے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور وزیراعظم عمران خان کی ملاقات کے بعد حکمران جماعت نے سیاسی سرگرمیاں تیز کردی ہیں۔
عثمان بزدار نے چوہدری برادران سے ملاقات کی اور آزادی مارچ سمیت ملکی سیاسی صورتحال پر گفتگو کی، گورنر پنجاب چوہدری سرور کی چوہدری شجاعت حسین ملاقات متوقع ہے۔