• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنیا مودی کو گجرات کے قاتل کے نام سے جانتی ہے، رحمان ملک

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سینیٹر رحمان ملک نے کہا ہے کہ دنیا مودی کو گجرات کے قاتل کے نام سے جانتی ہے، بھارتی افواج کشمیر میں انسانی حقوق کی بدترین پامالی کر رہی ہیں۔

ایک بیان میں انہوں نےکہا کہ اقوام متحدہ کشمیر میں مودی کے مظالم کا نوٹس لے، بین الاقوامی برادری مقبوضہ کشمیر میں مظالم بند کرائے، مقبوضہ کشمیر میں اشیائے خور و نوش کی شدید قلت ہے۔

سینیٹر رحمان ملک کا کہنا تھا کہ بوڑھوں ،بچوں اور بیماروں کو کشمیر میں ادویات تک میسر نہیں جبکہ بین الاقوامی برادری کی کشمیر میں بھارتی مظالم پر خاموشی تکلیف دہ ہے۔

تازہ ترین