• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سوکا ورلڈکپ: پاکستان کو سلووینیا سے1-5 کی شکست

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سوکا ورلڈ کپ پاکستان کو اپنے پہلے میچ میں سلووینیا کے ہاتھوں5-1 کی بڑی شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ پاکستان کا واحد گول وحید نے اسکور کیا۔ شہاب رضا، کریم کیرائے، محمد علی اور حبیب الرحمن نے گول کرنے کے کئی مواقع گنوائے۔ یونان کے شہر کریٹ میں گروپ ایچ میں کھیلے گئے میچ کے چھٹے منٹ میں الیکس مالیوجیوک نے سلووینیا کو برتری دلائی جسے 12ویں منٹ میں جورے کینڈار نے ڈبل کردیا۔23ویں منٹ میں محمد وحید نے گول کرکے اسکور 2-1 کردیا۔ لیکن اینڈراز سیپک نے اپنی ٹیم کا تیسرا گول اسکورکیا۔ 27ویں منٹ میں نیون گرانے چوتھا جبکہ جورے کینڈار نے انفرادی دوسرا اور مجموعی طور پر پانچواں گول اسکور کردیا۔ گروپ ایچ میں دفاعی چیمپئن جرمنی کو ہنگری کے ہاتھوں 1-3کی اپ سیٹ شکست کا سامنا رہا۔ بی بوگنر نے ہیٹ ٹرک کی۔

تازہ ترین