• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سبزیوں کی قیمتیں بدستور آسمان سے باتیں کرتی رہیں،انتظامیہ خاموش

راولپنڈی(اپنے رپورٹر سے)تمام تر انتظامی دعوئوں کے باوجود اشیائے ضروریہ کی قیمتیں قابو میں نہیں آرہیں ۔سبزی خریدتے ہوئے مفت ملنے والی سبز مرچ اور دھنیا نے قیمتوں کا نیا ریکارڈ قائم کردیا ہے۔دھنیے کی ایک گڈی 80روپے جبکہ سبز مرچ 320/350روپے کلو میں بک رہی ہے۔زندہ برائلر کی قیمتوں میں کمی کے باوجود انڈوں کی قیمت فی درجن113روپےہوچکی ہے۔ ادھرسبزیوں میں ٹینڈا کی قیمت 140 روپے کلو ،ادرک چار سو روپےکلو میں بیچا جا رہا ہے۔ توری 80/100 روپے، کریلا 120 روپے، گھیا کدو اور بھنڈی 80 روپے کلو، لہسن 280/300روپےکلو،آلو پچاس جبکہ پیاز بدستور 80روپےکلو،پھول گوبھی 80 روپے ، ٹماٹر50/60روپے کلو،پالک گڈی 40 روپے بیچی گئی۔پھلوں میں سیب کالا کو لو 150 روپے کلو، انار قندھاری200روپےکلو،جاپانی پھل سو روپے کلو،انگور170/180روپے۔انگور ٹافی 250/300 روپے کلو، کیلا60/70 روپے درجن رہا۔گرے فروٹ(چکوترا)چھوٹا بڑا فی پیس 30/40 روپے میں بیچا جارہا ہے۔
تازہ ترین