• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اتحاد نہ ہونے کے باعث مسلمان رسوا ہو رہے ہیں، صاحبزادہ محمد زبیر

راولپنڈی (اپنے رپورٹر سے)جمعیت علماءپاکستان و ملی یکجہتی کونسل کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ محمد زبیر نے کہا ہے کہ مظلوم کشمیری مسلمان پاکستان کی طرف دیکھ رہے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے جمعیت علمائے پاکستان نورانی ضلع راولپنڈی کے زیر اہتمام راولپنڈی پریس کلب میں آزادی کشمیر اور استحکام پاکستان کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر صاحبزادہ اخلاق جلالی ، میاں عبدالخالق ، علامہ قاری محمد زوار بہادر، سید محمد صفدر شاہ گیلانی، پیر محمد سعید احمد نقشبندی، منظور شاہ اور دیگرنے بھی خطاب کیا۔انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کی رُسوائی کا سبب عدم اتحادکے سواکچھ نہیں۔
تازہ ترین