• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

روسی صدر پیوٹن کی سعودی عرب آمد، شاہ سلمان سے ملاقات

ریاض( شاہدنعیم)روسی صدر پیوٹن کی سعودی عرب آمد، شاہ سلمان سے ملاقات،سعودی شاہ نےکہا کہ ریاض اور ماسکو کے درمیان دوطرفہ سمجھوتوں کے مثبت اثرات مرتب ہوں گے جبکہ ر وسی صدر ولادیمیر پیو ٹن نے کہا ہے کہ ان کا ملک سعودی عرب کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کے مزید فروغ کے لیے پُرعزم ہے۔

روسی صدر پیوٹن کی سعودی عرب آمد، شاہ سلمان سے ملاقات


پیر کوریاض میں سرکاری دورے پر آمد کے بعد شاہ سلمان سے ملاقات میں صدر پیوٹن نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان 90 سال سے سفارتی تعلقات استوار ہیں اور گزشتہ سال ان کے درمیان دوطرفہ تجارت میں15فی صد اضافہ ہوا،انہوں نے کہا کہ مشرق وسطیٰ کے پورے خطے میں استحکام کو یقینی بنانے کے لیے سعودی عرب اور روس کے درمیان تعاون بڑی اہمیت کا حامل ہے جبکہ شاہ سلمان نے ان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب اور روس کے درمیان دوطرفہ سمجھوتوں کے مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔بالخصوص توانائی کے شعبے میں تعاون کے مثبت نتائج برآمد ہوں گے،ان کا کہنا تھا کہ روسی صدر کے دورے سے دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے کا موقع ملے گا،دونوں رہنمائوں کے درمیان بات چیت ٹیلی ویژن پر براہ راست نشر کی گئی۔

تازہ ترین