کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاک سرزمین پارٹی نے کے فور منصوبے منصوبہ ختم کرنے کے خلاف احتجاج کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے،زرائع سے معلوم ہوا ہے کہ پاک سرزمین پارٹی آئندہ کے سینٹرل ایگزیگٹیو کمیٹی کے اجلاس میں اس سلسلے میں لائحہ عمل اپنایا جائے گا،زرائع نے بتایا ہے کہ کے فور منصوبہ ختم کرنے کے خلاف پی ایس پی بھر پور عوامی طاقت کا مظاہرہ کرے گی ،سی ای سی اجلاس میں اس بات کا تعین کیا جائے گا کہ احتجاج شاہراہ فیصل یا پھر کراچی پریس کلب کے سامنے کیا جائے ۔