• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور ہائیکورٹ،مریم نواز کی درخواست ضمانت کی سماعت غیرمعینہ مدت تک ملتوی

لاہور(نمائندہ جنگ)منی لانڈرنگ کیس میں مریم نواز کی ضمانت پر رہائی کیلئے درخواست کی سماعت غیرمعینہ مدت تک ملتوی کر دی گئی۔لاہور ہائیکورٹ میں بنچ کے سربراہ جسٹس علی باقر نجفی کی عدم دستیابی کے باعث کاز لسٹ منسوخ ہو گئی جس سےمریم نواز کی درخواست ضمانت کی سماعت نہ ہو سکی۔عدالت نےنیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کررکھا ہے، مریم نوازکے وکیل نے موقف اختیار کیا ہے کہ کمپنی کیس میں نیب مداخلت کرنے کا مجاز نہیں، ایس ای سی پی نے نیب کو ریفرنس یا کارروائی کے لئے کوئی خط نہیں لکھا۔
تازہ ترین