• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تحریکِ پاکستان کی اہم شخصیات کے مختصر خاکے

مصنّف: ڈاکٹر سیّد سعید احمد

صفحات: 106 ، قیمت: 245 روپے

ناشر: پیراماؤنٹ بکس (پرائیوٹ)لمیٹڈ، کراچی۔

ایسٹ انڈیا کمپنی سے، حکومتِ برطانیہ اور برصغیر پاک و ہند سے پاکستان کے رُوپ میں مسلمانوں کا ایک الگ وطن اور شناخت حاصل کرنا ،کئی نسلوں کی قربانیوں کا ایک ایسا سفر ہے،جس میں کئی عظیم رہنماؤں کی اَن تھک محنت شامل ہے، جو متحد ہو کر منزل کی جانب بڑھے اور راہ میں حائل ہر دشواری کا جواں مَردی سے مقابلہ کرتے ہوئے منزل تک جا پہنچے۔ زیرِتبصرہ کتاب انہی قومی رہنماؤں کی حیات پر مبنی ہے،جس میں درج معلومات قاری کے لیےشاید نئی نہ ہوں، مگر بیانیے نے تذکرے کو تازہ کردیا ہے۔ 

مولوی فضل الحق، راجہ صاحب محمودآباد، بہادر یار جنگ ہماری تاریخ کے وہ ستون ہیں، جن کے سفرِ حیات کو عام کرنے سے نئی نسلوں کی کردار سازی اور شخصیت سازی کی جاسکتی ہے۔ ماضی میں انہی قومی رہنماؤں کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے علیحٰدہ وطن حاصل کیا گیااوردَورِحاضر میں بھی قوم کو ایک ایسے ہی ولولۂ تازہ کی ضرورت ہے، تاکہ مُلک کو صحیح معنوں میں قائدِاعظم کاپاکستان بنایا جاسکے۔

توجّہ فرمائیے…!!

وہ کتب، جن پر تبصرہ نہیں کیا جاسکتا،مصنّفین،مرتّبین کی اطلاع کےلیے ذیل میں ان کی تفصیل شایع کی جارہی ہے۔

وہ کتب، جن کی ایک جِلد موصول ہوئی

٭پنجم،فائزہ رعنا٭تجزیات،محمد عامر رانا٭گرداب،رنگ و آہنگ،شمیم بلتستانی٭دستِ سنگ،شاکر شمیم٭قومِ مروت،محمد شریف خان مروت٭محبت ،سمندر اور وہ،گلزار ملک٭Education:model Of Pakistan،نام درج نہیں٭نصیب،شہر بانو٭عرفان و تصوّف،حقیقتِ دین،مولانا صلاح الدین علی نادر عنقا۔

جن کتب کے صفحات کی تعداد ایک سو سے کم ہے

٭صحیفہٗ اہلِ حدیث،حافظ عبدالرحمنٰ سلفی ٭عمارت کار، حیات رضوی امروہوی ٭گول پھرول، ڈاکٹر سیّد قاسم جلال ٭العلم، مجاہد بریلوی ٭ضیافتِ اطفال، شبّیر ناقد، روحانی سیاحت، حافظ محمّد اسلم

نوٹ: تبصرے کے لیے کتابیں صرف اس پتے پر ارسال کی جائیں:

ایڈیٹر’’سنڈے میگزین‘‘، روزنامہ جنگ، شعبۂ میگزین، اخبار منزل، آئی آئی چند ریگر روڈ، کراچی۔

تازہ ترین