• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جعلی اکائونٹس کیس،زرداری کو اسپتال منتقل کرنیکی درخواست مسترد

اسلام آباد(نیوز ایجنسیاں)احتساب عدالت نے جعلی اکاؤنٹس کیس میں آصف زرداری کو جیل سے اسپتال منتقل کرنے سے متعلق درخواست مسترد کر دی۔دوسری جانب پارک لین کیس میں آصف زرداری کے معاون سابق ایگزیکٹو ڈائریکٹر ایس ای سی پی جاوید حسین وعدہ معاف گواہ بن گئے۔تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت نے جعلی اکاؤنٹس کیس میں آصف زرداری کو جیل سے اسپتال منتقل کرنے سے متعلق درخواست مسترد کر دی۔ منگل کو احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے محفوظ فیصلہ سنا دیا ۔احتساب عدالت نے آصف علی زرداری کی درخواست مسترد کردی ۔ فیصلے میں کہاگیاکہ یہ عدالتی دائر اختیار نہیں، متعلقہ فورم سے رجوع کیا جائے۔تین صفحات پر مشتمل تحریری فیصلے میں جیل سپرنٹنڈنٹ کو ہدایت کی گئی کہ سابق صدر آصف علی زرداری کی میڈیکل رپورٹ کی روشنی میں اقدامات کیے جائیں۔
تازہ ترین