• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت کیساتھ اشتراک،500طلبا کومعیاری تعلیم فراہم کی،شہزادرائے

کراچی(جنگ نیوز)زندگی ٹرسٹ کے بانی شہزاد رائے نے کہا ہے کہ خاتون پاکستان گورنمنٹ گرلز اسکول کو 2016میں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت لیا تھا تین سال میں 500سے زائد طلبا کو بہتر ماحول میں معیاری تعلیم فراہم کی۔پنجاب کے وزیر برائے اسکول ایجوکیشن مراد راس نے کہا کہ پنجاب حکومت نے سرکاری اسکولوں میں رٹا سسٹم سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لئے طلبا کو پرائمری سطح تک اردو زبان میں تعلیم دینے کا فیصلہ کیا ہے، چونکہ انگریزی ذریعہ تعلیم سے بچوں کو مضامین سمجھنے میں دشواری پیش آتی ہے اور ان کی یہ کمزوری ثانوی تعلیم تک رہتی ہے اس مقصد کے لئے اردو زبان میں نصاب کی تیاری پر کام شروع کردیا گیا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج یہاں زندگی ٹرسٹ کے زیراہتمام خاتون پاکستان گورنمنٹ گرلز اسکول اسٹیڈیم روڈ کا معائنہ کرنے ہوئے کیا۔اس موقع پر سلمیٰ آغا، پراجیکٹ منیجر امپلیمنٹیشن یونٹ پنجاب احمد رجوانہ اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر پلاننگ جواد علی، پراجیکٹ منیجر زندگی ٹرسٹ انم پلا، شہناز ھنزہ اور ٹرسٹ کے دیگر عہدیدار بھی موجود تھے۔ شہزاد رائے نے صوبائی وزیر کو ادارے کی کارکردگی سے متعلق بریفنگ دی۔مرادراس نے پنجاب میں تعلیم کے مختلف منصوبوں کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ لاہور میں 100انصاف آفٹرنون اسکول اور 10موبائل اسکولز بنائے جائیں گے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ لاہور کے تقریباً اڑھائی لاکھ بچے اسکول نہیں جاتے اور ان اسکولوں کے قیام سے آئوٹ آف اسکول بچوں کو داخلہ دیا جائے گا۔
تازہ ترین