راولپنڈی(راحت منیر،اپنے رپورٹر سے) پاکستان اپروچ ٹو ٹوٹل سینی ٹیشن پروگرام کے تحت ضلع راولپنڈی کے 321دیہات میں رفع حاجت کیلئے کھلی جگہوں کی بجائے محفوظ ٹوائلٹس کی سہولت فراہم ہوچکی ہے۔ لیکن شہرکا یہ حال ہے کہ عوام بیت الخلاء جیسی سہولت سے محروم ہیں اور بازاروں اور دیگر عوامی جگہوں پر محدود سہولت کے باعث خواتین، بچے اور بزرگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ پراجیکٹ کے تحت لوگوں کو انسانی فضلے سے پھیلنے والی بیماریوں ، جگہ جگہ کوڑا کرکٹ پھینکنے اور پینے کے پانی کے بارے میں آگاہی فراہم کرنا ہے۔ ضلع راولپنڈی کے دیہی علاقوں میں اپنی مدد آپ کے تحت 5 ہزار 9 سو 88ٹوائلٹس بنائے گئے۔تاہم ابھی بھی صرف تحصیل راولپنڈی میں82دیہات میں کام باقی ہے۔